مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل نکلسن سے ٹیلیفون پر درخواست کی ہے کہ وہ پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کے لیے مدد فراہم کریں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر کے واقعہ پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل نکلسن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اور یرغمالیوں کی بازیابی کے لئے امداد کی درخواست کی جس پر جنرل نکلسن نے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنرل نکلسن سے کہا کہ پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کے لیے مدد کی جائے جس پر جنرل نکلسن کا بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہنا تھا کہ عملے کی بازیابی کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل نکلسن سے ٹیلیفون پر درخواست کی ہے کہ وہ پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کے لیے مدد فراہم کریں۔
News ID 1865994
آپ کا تبصرہ